سجل علی نے مہدی حسن کی غزل گنگنا کر سننے والوں پر سحر طاری کر دیا

پاکستانی ڈراموں کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے ’شہنشاہ غزل‘ مہدی حسن کی مشہور زمانہ غزل گنگنا کر سننے والوں پر سحر طاری کر دیا۔

انسٹاگرام پر سجل علی کے دیے گئے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ میں والدہ کے ساتھ گانے کا مقابلہ کرتی تھی، جب وہ کوئی گانا گنگناتی تھیں تو میں کہتی تھی آپ غلط سُر لگا رہی ہیں۔

انٹرویو میں میزبان نے گانا گنگنے کی درخواست کی تو سجل علی نے مہدی حسن کی مشہور غزل ’مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو، مجھے تم کبھی بھی بھلا نہ سکو گے‘ گنگنائی۔

متعلقہ: جھانوی کپور نے سجل علی کو دیکھتے ہی گلے لگا لیا، ویڈیو وائرل

سجل علی کی آواز میں اس غزل کو سوشل میڈیا صارفین کافی پسند کر رہے ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ آپ ایک اچھی گلوکارہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

اداکارہ نے میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری آواز خراب ہے لیکن آپ کی محبت میں گایا ہے، مجھے میڈم نور جہاں کے گانے مجھے بہت پسند ہیں۔