سلیم شیخ کی بیٹی سلینا کی بات پکی ہوگئی

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا شیخ یات پکی ہوگئی۔

اداکار سلیم شیخ سینئر اداکارہ جاوید شیخ کے چھوٹے بھائی ہیں اور متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

سلیم شیخ نے نوشین سلیم سے شادی کی اور ان کی تین بیٹیاں سلینا،مشیمیہ اور انومتا ہیں۔

اداکار نے بیٹی سلینا کی بات پکی کردی ہے اس سے قبل ان کی بیٹی ناشمیہ نے سنان باجوہ کے ساتھ شادی کی۔

سلینا سلیم نے قریبی دوست ابراہیم شیخ کے ساتھ منگنی کی ہے، ان کی بہن انومتا نے انسٹاگرام اسٹوری میں ’بات پکی‘ کے عنوان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

اس موقع پر سلینا نے پیلے رنگ کا ریشمی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے منگیتر نے سفید کُرتے شلوار کا انتخاب کیا۔

اداکار سلیم شیخ کو بیٹی کی بات پکی ہونے پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد پیش کی جارہی ہے۔