اسلام آباد : پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی 90دن سےمتعلق اپنی رائے ہوسکتی ہے، پارٹی کا فیصلہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا لاہورمیں پروگرام کا مقصد پارلیمانی پارٹیز کے سارے لوگ پنجاب میں جمع ہوں، پنجاب میں فسطائیت کا ماحول رہا ہے، لاہور میں اکٹھے ہونے کا مقصد اپنی پاور ظاہر کرنا تھا۔
سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ بہت سے ارکان کو معلوم نہیں تھا کہ اجلاس کہاں ہوگا، پارلیمانی پارٹی کے عشایئے میں شرکت نہیں کی۔
سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کیلئے جس نے کام کیا، سینیٹ کے ٹکٹ کیلئے پہلا حق اس کابنتاہے ، دولت سے سینیٹ کے ٹکٹ کیلئے جگہ بنانا ہرگز غلط ہے، سینیٹ کے ٹکٹ کیلئے اصولی بات بالکل واضح ہے، اسی پر کھڑا رہوں گا، کسی بھی الیکشن میں پیسے کا عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔
90 دن کی بات سے متعلق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری نے کہا کہ 90 دن کے نمبر سے متعلق پارٹی میں کوئی مشاورت نہیں ہوئی علی امین گنڈاپور کی 90 دن سےمتعلق اپنی رائے ہوسکتی ہے،پارٹی کافیصلہ نہیں، 90 دن کی بات پارٹی کے اندرنہیں ہوئی، علی امین کی ذاتی رائے ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے لئےبانی پی ٹی آئی کی رائےہی مقدم ہے، بانی پی ٹی آئی نےیہی کہا ہے 5اگست کو تحریک عروج پرہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے اس سے آگے کی کوئی بات نہیں کی۔
جے یو آئی ف سے متعلق سوال پر سلمان اکرم نے بتایا کہ جے یو آئی ف کیساتھ کوئی بات نہیں ہورہی تھی نہ کوئی امکان تھا اور نہ ہی جے یو آئی ف کیساتھ کوئی مشاورت ہورہی تھی نہ ہورہی ہے، جی ڈی اے سمیت کئی پارٹیوں نے ہم سے رابطہ کیا ہوا ہے، جے یو آئی ف کی اپنی سیاست ہے اور وہ اس کےمطابق چلتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کسی بھی تحریک کوچلانےکیلئے25کروڑلوگ نہیں چاہئیں، کم تعدادمیں بھی لوگ تحریک چلاسکتےہیں، ذاتیات کی بات نہیں ہمیں پارٹی مفادات کاخیال رکھنا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے مزید بتایا کہ کل جو صورتحال پیش آئی غلط فہمی کی بنیاد پر سب کچھ ہوا، کل علی امین گنڈاپور جو پریس کانفرنس کر رہے تھے کوشش تھی کہیں اور ہو جائے، اظہار یکجہتی کیلئے پریس کانفرنس کیلئے جانا پڑا، ہم نے رسمی گفتگو کی، پریس کانفرنس میں 4 لوگ تھے، دعوت کی کوئی بات ہی نہیں تھی، یہ غلط فہمی ہوئی ہے کہ کسی کودعوت نامے گئے تھے ایسا کچھ نہیں تھا۔