’بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے کہ تحریک کا حصہ بنیں‘

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ تحریک کا حصہ بنیں۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست فوری سنی جائے، عمران خان کے بیٹوں کا بھی حق ہے کہ وہ تحریک کا حصہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب متحدہ ہیں علی امین گنڈا پور کو بھی اپنوں سے کوئی خطرہ نہیں، اگر باہر سے سازش ہوئی تو سب ان کے ساتھ کھڑے ہوکر مقابلہ کریں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ وہ آئیں گے تو گرفتار ہوں گے؟ جواب میں سلمان اکرم نے کہا کہ چلیں ان کی مرضی ہے وہ کہہ رہے ہیں تو کہنے دیں۔

سلمان اکرم نے کہا کہ عمران خان کی علی امین وزیر اعلیٰ بنے ہیں اور وہ اس منصب پر فائز رہیں گے۔