پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا کی افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کہنے پر مسکرانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شارجہ میں اے آر وائی نیوز کے رپورٹر شاہد ہاشمی کی جانب سے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی 20 ٹیم قرار دینے پر سلمان علی آغا کے چہرے کے تاثرات وائرل ہوگئے۔
ٹی 20 سہ فریقی سیریز کے موقع پر شریک ٹیموں کے کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران شاہد ہاشمی نے افغانستان کے کپتان راشد خان سے آئندہ اسائنمنٹ کے بارے میں سوال کیا اور انہیں ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دیا۔
رپورٹر کے سوال نے سلمان علی آغا کو حیرت میں ڈال دیا جس سے ان کے چہرے کے تاثرات بدل گئے اور وہ مسکرانے لگے۔
ان کی مسکراہٹ کو کرکٹ شائقین نے دیکھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز شارجہ میں 29 اگست سے 7 ستمبر تک کھیلی جائے گی جس کے بعد 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ایشیا کپ کھیلا جائے گا۔
سہ فریقی سیریز کا آغاز 29 اگست بروز جمعہ سے ہوگا جس میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا۔
ہر ٹیم دوسرے کے ساتھ دو بار کھیلے گی، 7 ستمبر کو ٹرائی سیریز کا فائنل ہوگا۔