سلمان نے سالگرہ پر ارپیتا سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے کیا کیا؟

بالی وڈ کے دبنگ خان نے بہن ارپیتا کی سالگرہ پر منفرد اظہار میں ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے برادرانہ شفقت سے بھرپور تصویر شیئر کی ہے۔

سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنی اور ارپیتا کی ایک بہت پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے انھیں سالگرہ کی مبارکباد دی جس سے پتا چلتا ہے کہ بھائی بہنوں میں کتنا پیار ہے، تصویر ارپیتا کے بچپن کی ہے جس میں وہ ایک یا دو سال کی لگ رہی ہیں جبکہ سلمان بھرپور جوان دکھائی دے رہے ہیں۔

انھوں نے تصویر کے ساتھ لکھا ’’سالگرہ مبارک ارپیتا‘‘ اس کے ساتھ دل اور بغلگیر ہونے کا ایموجی بھی استعمال کیا۔

سپراسٹار کی اس تصویر ان کے فینز خوب کمنٹس کررہے ہیں اور اپنے والہانہ پن کا اظہار کررہے ہیں، تصویر کے نیچے اداکار رونت رائے نے لکھا کہ ’’اوووو یہ بہت ہی پیار ہے، جنم دن مبارک ہو ارپیتا‘‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’سالگرہ مبارک آپی جی، ہر جنم میں آپ کو سلمان خان جیسا بھائی ملے اور سلمان خان ہی فیملی ممبر کے طور پر ملے انشااللہ‘‘۔