سلمان خان نے فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ ناکام ہونے کی اصل وجہ بتا دی

سلمان خان نے فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ ناکام ہونے کی اصل وجہ بتا دی

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے اپنی فلموں ‘کسی کا بھائی کسی کی جان‘ اور ’اینٹیم: دی فائنل ٹروتھ‘ کے ناکام ہونے کی اصل وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان اس وقت ’ٹائیگر 3‘ کی باکس آفس پر کامیاب ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر پچھلی دو فلمیں اس وقت ریلیز ہوتیں تو کامیاب ہو جاتیں۔

سلمان خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ اور ’اینٹیم: دی فائنل ٹروتھ‘ ریلیز کی گئی تو اُس وقت لوگ سینما گھروں کا رُخ نہیں کر رہے تھے، ہم نے ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھیں کیونکہ مقصد لوگوں کے پیسے بچانا تھا۔

متعلقہ: تازہ دھمکیوں کے بعد ممبئی پولیس کا سلمان خان کی سکیورٹی کے لیے اہم قدم

سُپر اسٹار نے کہا کہ ہمیں امید ہے لوگوں کے پیسے ضائع نہیں ہوئے ہوں گے، دونوں فلموں کیلیے ٹکٹ کی قیمت 250 روپے سے اوپر نہیں تھی۔ ’ایک تو اچھا کرو ہمارے نمبرز کم آ رہے ہیں، لیکن لوگوں کا پیسہ بچ رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ اگر دونوں فلمیں آج کی تاریخ میں ریلیز کی جاتیں تو صورتحال مختلف ہوتی۔

’ٹائیگر 3‘ کی کامیابی سے متعلق سلمان خان نے کہا کہ ایک طرف دیوانی اور دوسری طرف آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جاری تھا لیکن اس کے باوجود فلم نے زبردست بزنس کیا۔

سلمان خان آئندہ ’دی بُل‘ اور ’ٹائیگر بمقابلہ پٹھان‘ میں نظر آنے والے ہیں۔