ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اس عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ کی تیاری میں مصروف ہیں جس میں وہ پہلی بار ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم کے ٹیزر اور پہلا گانے ’زہرہ جبین‘ کی نقاب کشائی کے بعد سے مداحوں اور فلم بینوں میں جوش و خروش پاتا جاتا ہے۔
اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کیلیے سلمان خان نے 120 کروڑ روپے کا بھاری معاوضہ وصول کیا جبکہ ’سکندر‘ کا کُل بجٹ 400 کروڑ روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی ’سکندر‘ کا سین لیک ہوگیا، ویڈیو وائرل
اسی طرح، نامور اداکارہ رشمیکا مندانا کو فلم ’اینیمل‘ اور ’پشپا 2‘ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ’سکندر‘ کیلیے 5 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ فلم میں کاجل اگروال بھی ہیں جنہوں نے 3 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔
View this post on Instagram
فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا پہلے ہی فلم کے او ٹی ٹی، ٹیلی ویژن اور میوزک رائٹس پر اسٹریمنگ رائٹس سے 165 کروڑ روپے وصول کر چکے ہیں۔
نیٹ فلکس نے ’سکندر‘ کے اسٹریمنگ رائٹس 80 کروڑ روپے میں حاصل کیے اور اگر فلم کی کمائی باکس آفس پر 350 کروڑ روپے سے تجاوز کر جاتی ہے تو ڈیل 100 کروڑ روپے میں گی۔