فلم "میں نے پیار کیا” میں سلمان خان نے پہلا آڈیشن کیسا دیا؟ ویڈیو دیکھیں

80کی دہائی کی بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم "میں نے پیار کیا” میں ہیرو کیلئے پہلی پسند سلمان خان نہیں بلکہ کوئی اور اداکار تھا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ کی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے اداکار سلمان خان فلم "میں نے پیار کیا” کے پہلے آڈیشن میں تھے ہی نہیں۔

سلمان خان آج کل ایک فلم کے لیے کروڑوں روپے وصول کرسکتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جب انہوں نے اداکاری کا سفر شروع کیا تو انہیں اپنے پہلے کردار کے لیے صرف 11 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا۔ یہ 1988 کی فلم بیوی ہو تو ایسی میں ایک چھوٹا سا کردار تھا جس میں سلمان خان نے کپڑے بھی اپنے پہن رکھے تھے۔

بات ہورہی تھی فلم "میں نے پیار کیا” کی جو بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے۔ اس فلم کے ذریعے ہی اداکار سلمان خان اور اداکارہ بھاگیا شری نے ڈیبیو کیا تھا۔

کیا آپ نے اس کی آڈیشن ٹیپ دیکھی ہے جو وائرل ہو رہی ہے؟ ویڈیو میں وہ ایک رومانوی سین کر رہے ہیں، ان کے ہاتھ میں ایک گٹار ہے اور دوسرے ہاتھ میں گلاب۔

اس آڈیشن کے بعد وہ اداکار جو اس فلم کیلئے منتخب کیا گیا تھا اس کی جگہ سلمان خان کو لے لیا گیا،

جی ہاں اداکار دیپک تیجوری نے "میں نے پیار کیا” کے لیے پہلے آڈیشن دیا تھا لیکن وہ اپنی شکل و صورت کی وجہ سے سلمان خان کے خوبرو چہرے کے سامنے کردار کھو بیٹھے۔ انہیں فلم کیلیے منتخب کرنے والوں کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کرنے والی دیگر خواتین کو بھی سلمان خان نے متاثر کیا۔

سال 1989میں راج شری پروڈکشنز فلمز کے بینر تلے بننے والی بلاک بسٹر فلم "میں نے پیار کیا” نے 12 فلم فیئر ایوارڈز کے لیے نامزدگی حاصل کی تھی اور چھ ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔