ممبئی: بالی وڈ کے ’سلو بھائی‘ اداکار اور بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے ہوسٹ سلمان خان کو لائیو شو میں سگریٹ پینا مہنگا پڑگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے اداکار اور بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے ہوسٹ سلمان خان کو لائیو شو میں اسموکنگ کرنے پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بگ باس ریئلٹی شو کی 16 سیزن کی میزبانی کرنے والے سلمان خان حال ہی میں بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کو ہوسٹ کررہے ہیں اس سے قبل سیزن ون شو کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی۔
اداکار سلمان خان پہلے ہی بگ باس او ٹی ٹی سیزن ٹو میں لائیو شو کے دروان ہونے والی نازیبا حرکت کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اب حالیہ ایپی سوڈ میں انہیں لائیو شو میں سگریٹ پکڑے ہوئے دیکھا گیا۔
سلمان خان کے بیان پر عالیہ صدیقی نے خاموشی توڑ دی
وائرل ہونے والی ایک تصویر میں سلمان خان اپنے بائیں ہاتھ میں سگریٹ پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین اداکار پر برس پڑے۔
کچھ صارفین نے شو ایڈیٹرز کو ایڈیٹنگ ٹیبل پر محتاط نہ رہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، بگ باس او ٹی ٹی 2 سے سلمان خان کی وائرل تصاویر پر صارفین کا ردعمل دیکھیں:
#SalmanKhan smoking cigarette in live #BiggBossOTT2 show??? Dated 8th July #JioCinema Or it is something Else in the hand of #SalmanKhan ??? pic.twitter.com/jvRQ0Q6oyS
— Pravince Tiwari (@pravince21) July 8, 2023
https://twitter.com/vinsmokee999/status/1677940466422276096?s=20
Is Sallu bhai #salmankhan smoking in the middle of #shanivarkavaar in biggboss ott 2? 🙄
U can check – episode 22 time- 01:00:33#BiggBossOTT2 #BiggBossOTT2onJioCinema #BiggBoss_Tak #JioCinema pic.twitter.com/nnUEtmV8zv— Rupam zalte (@RupamZalte) July 9, 2023