بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، وہ فلم اور نجی زندگی سے متعلق مداحوں سے سوشل میڈیا پر گفتگو کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے جم سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
سلمان خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’حالت خراب۔‘ اداکار کے لکھے جملوں سے مداحوں کو اندازہ ہوگیا کہ انہوں نے جم میں کونسی ایکسرسائز کی ہے۔‘
Love hating legs day . Halat kharaab @beingstrongind #BeingStrong #KBKJ pic.twitter.com/13X5ujNJ6q
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) April 13, 2023
انہوں نے گزشتہ روز بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی ہے۔
سلمان خان نے اس سے قبل بھی جِم سے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کو رواں ماہ 21 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
کسی کا بھائی کسی کی جان میں پوجا ہیگڑے مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں رام چرن، شہناز گل، دگوبتی وینکتیش، سدھارتھ نگھم ودیگر شامل ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری کے فرائض فرہاد سمجی نے نبھائے ہیں جبکہ اسے سلمان خان نے پروڈیوس کیا ہے۔