بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام کی دھمکی دینے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ جونیئر آرٹسٹ نکلا۔
ممبئی میں گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے بھائی جان کو ان کے سیٹ پر بالواسطہ طور پر دھمکی کا سامنا کرنا پڑا تھا، 4 دسمبر کو سیشن نامی شخص اچانک شوٹنگ کے مقام پر پہنچا اور سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے روکنے کی کوشش پر دھمکی آمیز لہجہ میں کہنے لگا ’لارنس کو بلاؤں کیا؟‘
سیٹ پر گینگسٹر کے نام سے ہنگامہ کرنے والے ستیش ورما نے پولیس کی تفتیش میں خود کو جونیئر آرٹسٹ بتایا ہے، پولیس کی حراست میں موجود اس شخص سے تفتیش کے دوران کوئی مشکوک معلومات سامنے نہیں آئیں۔
پولیس کے مطابق ستیش ورما سیٹ پر اس لیے پہنچا تاکہ وہ سلمان خان کے ساتھ تصویر کھنچوا سکے لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے اسے روک دیا جس پر اس نے دھمکی دی۔
نامعلوم شخص کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کو دھمکی، کھلبلی مچ گئی
سلمان خان اس وقت سیٹ پر موجود نہیں تھے جس دوران یہ واقعہ رونما ہوا تھا، تاہم پولیس اس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس اس لیے بھی معاملے کی جان کررہی ہیے کہ ماضی میں لارنس بشنوئی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ اس کا واحد مقصد سلمان خان کو نقصان پہنچانا ہے۔
اس سے پہلے 12 نومبر کو ممبئی پولیس نے سلمان خان کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے الزام میں 24 سالہ شخص کو کرناٹک سے گرفتار کیا تھا، ملزم نام سہیل پاشا نے مشہور ہونے کے لیے یہ اقدام کیا تھا۔