ممبئی:بالی ووڈ اسٹار سلمان خان رات گئے شاہ رخ خان کو 50ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے گھر پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان ایک مرتبہ پھر دوستی مضبوط ہوتی دکھائی دے رہی ہے، سلمان خان شاہ رخ خان کو 50ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے انکے گھر پہنچ گئے۔
اس موقع پر شاہ رخ خان نے سلمان خان کے ساتھ لی گئی تصاویر ٹویٹر پر بھی شیئر کی۔
Bhai teaching me the moves for Sultan on my birthday. pic.twitter.com/om1v2753u9
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 2, 2015
Prem Ratan Dhan Payo pic.twitter.com/ynWSFXu4Rc
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 2, 2015
سلمان خان کا کہنا تھا کہ ہم تینوں خانز میں سے سب سے پہلے عامر خان بالی ووڈ انڈسٹری میں آئے انکے پیچھے میں اور میرے بعد شاہ رخ خان آئے، سلمان خان کی جانب سے 2نومبر کو سالگرہ کے دن ٹویٹر پر بھی شاہ رخ خان کی صحت اور کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا.
سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی پروموشن میں مصروف ہے جبکہ کنگ خان ”دل والے “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں.