جیل میں باتھ روم صاف کیے تھے، سلمان خان

جیل میں باتھ روم صاف کیے تھے، سلمان خان

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ہوسٹل اور جیل کے اندر باتھ روم صاف کیے تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق او ٹی ٹی پر ریلیز رئیلٹی شو ’بگ باس 2‘ کی آخری قسط میں سلمان خان نے اپنی گفتگو سے سب کو حیران کر دیا۔

آخری قسط میں سُپر اسٹار نے مقابلے میں شریک افراد کی تعریف کی کہ انہوں نے پورے سیزن میں بگ باس کے باتھ روم کو صاف رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یہ باتھ روم اتنے صاف کسی نے نہیں رکھے تھے۔

اداکارہ و ہدایتکار پوجا بھٹ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ایک وقت میں باتھ روم صاف کیے ہیں، میں اپنے کام خود کرنے کا عادی ہوں۔

’جب بورڈنگ اسکول میں تھا تب اور جب جیل گیا تب بھی باتھ روم صاف رکھے۔ کوئی کا چھوٹا بڑا نہیں ہوتا۔‘

سلمان خان 2018 میں اُس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب عدالت نے کالے ہرن کو ہلاک کرنے کے کیس میں انہیں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

سلمان خان کئی سالوں سے رئیلٹی شو کی میزبانی کر رہے ہیں تاہم او ٹی ٹی پر ریلیز اس شو کو پہلی بار اداکار نے ہوسٹ کیا ہے۔