سلمان خان کے والد سلیم خان نے انھیں کیا نصیحت کی جو پہلے کرنی چاہیے تھی؟

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنے والد اور لیجنڈری اسکرپٹ رائٹر سلیم خان کی طرف سے دیے گئے مشورے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ایک لمبا کیپشن بھی لوگوں کےلیے شیئر کیا، اس پوسٹ میں دبنگ خان نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اپنے برینڈ بینگ ہیومن ٹی شرٹ میں نظر آرہے ہیں۔

اپنے والد کے الفاظ کو یاد کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اگر کوئی شخص نہ چاہے تو وہ کسی کو کچھ کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔

سلمان خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’حال آپ کا ماضی بن جاتا ہے، ماضی آپ کے مستقبل کو سمیٹتا ہے، حال ایک تحفہ ہے، اس کے ساتھ درست رویہ رکھیں، غلطیوں کا بار بار ہونا عادت بن جاتا ہے۔

آپ کی عادت پھر آپ کا کردار بن جاتا ہے اس لیے کسی پر الزام نہ لگائیں، کوئی آپ کو وہ کام کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا جو آپ نہیں کرنا چاہتے۔

59 سالہ اداکار نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ انھوں نے اس نصیحت کو پہلے سنا ہوتا لیکن بات یہ ہے کہ کبھی دیر نہیں ہوتی۔