ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی جاسوس اور ایکشن سے بھر پور فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ ریلیز ہوتے ہی چھاگئی ہے۔
منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ٹائیگر 3 کو آج دیوالی کے موقع پر تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا گیا ہے۔
Theatre turn into stadium💥🔥 #Tiger3 #SalmanKhan #Tiger3Review pic.twitter.com/20lQC0mSLO
— Devil V!SHAL (@VishalRC007) November 12, 2023
اس فلم میں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ کترینہ کیف زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں اس کے علاوہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے۔
#Tiger3 now playing at your nearest big screen in Hindi, Tamil & Telugu.
Book your tickets now: https://t.co/LmS3B9HVeu | https://t.co/1PdO1Ap0KC#KatrinaKaif | @emraanhashmi | #ManeeshSharma | @yrf | #YRF50 | #YRFSpyUniverse pic.twitter.com/an6ZrnjDYV
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) November 12, 2023
تھرلر ایکشن فلم ٹائیگر 3 میں شاہ رخ خان اور ہریتھک بھی نظر آئے ہیں، ان دونوں اسٹارز کو فلم میں مختصر کردار کے لیے شامل کیا گیا۔
واضح رہے کہ ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ایک تھا ٹائیگر اور 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے ریلیز کی جاچکی ہے۔