ایک امریکی کالج پروفیسر نے ذائقہ بہتر بنانے کے لیے چائے میں چٹکی بھر نمک ڈالنے کی تجویز دے کر برطانیہ میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی پروفیسر کی جانب سے چائے میں چٹکی بھر نمک شامل کرنے کی تجویز پر امریکی سفارت خانے کو اس لیے بیان جاری کرنا پڑ گیا کہ کہیں برطانیہ کے ساتھ ان کے تعلقات خراب نہ ہو جائیں۔
امریکی پروفیسر کی تجویز نے برطانویوں کو آگ بگولہ کر دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ برائن ماور کالج کی کیمسٹری کے پروفیسر مشیل فرانکل نے چائے بنانے کی مالیکیولر سائنس پر ایک کتاب ’’دی کیمسٹری آف ٹی‘‘ لکھی ہے۔
انھوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک چٹکی بھر نمک اگر چائے میں شامل کر دی جائے تو اس سے چائے کی کڑواہٹ دور ہو سکتی ہے، اور اس طرح چائے کا ذائقہ اور بہتر ہو جاتا ہے، لیکن اس تجویز نے برطانویوں کو آگ بگولہ کر دیا، اور اس پر شروع ہونے والی بحث اتنی بڑھ گئی کہ برطانیہ میں امریکی سفارت خانے کو بھی بیان جاری کرنا پڑ گیا۔
After causing an international incident by suggesting that adding salt to your cup of tea will improve it, chemist @MichelleFrancl says it’s great to see everyone talking about chemistry. https://t.co/IXcshzZJtt
— New Scientist (@newscientist) January 31, 2024
سفارت خانے نے کہا ’’ہم برطانیہ کے لوگوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ برطانیہ کے قومی مشروب چائے میں نمک شامل کرنے کا تصور امریکا کی سرکاری پالیسی نہیں ہے اور نہ کبھی ہوگی۔‘‘
امریکی پروفیسر کی کتاب میں کافی ساری تجاویز دی گئی ہیں، جن میں سے ایک یہ بھی کہ چائے میں چٹکی بھر نمک ملانے سے اس کی کڑواہٹ کم ہو جاتی ہے کیوں کہ نمک میں موجود سوڈیم آئن ہمارے منہ میں کڑوے رسیپٹرز کو روکتے ہیں۔
An important statement on the latest tea controversy. pic.twitter.com/HZFfSCl9sD
— U.S. Embassy London (@USAinUK) January 24, 2024
Correct. Adding salt is not our official policy on tea. The true policy is… complicated. https://t.co/7tF4uJuIlj pic.twitter.com/77ph93WZzC
— Steve (@UberSteve) January 24, 2024
ایک امریکی ماہر نے اس مشورے کے تحت بنی چائے کا بہترین کپ کہا، لیکن جیسے ہی چائے میں نمک ملانے کا مشورہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، گڈ مارننگ برطانیہ نے آن ایئر اس بات پر تبادلہ خیال کیا اور ایکس پر اپنے نشریات سے ایک کلپ شیئر کیا، اور لکھا کہ ایک امریکی ماہر کے مطابق ایک چٹکی بھر نمک شامل ہونے سے چائے کا بہترین کپ بنتا ہے، لیکن یہ تو ایک جرم کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
Who the freak is putting salt in their tea??? pic.twitter.com/aAkyO2XC8p
— Lenny (@scarletp210) January 25, 2024
اس پروگرام کے بعد لندن میں موجود امریکی سفارت خانے نے معاملے کی نزاکت کو سجھتے ہوئے فوراً ہی اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آج کی میڈیا رپورٹس میں ایک امریکی پروفیسر کی چائے کے بہترین کپ کی ترکیب نے برطانیہ کے ساتھ ہمارے خصوصی تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے۔
An American academic has claimed that the perfect cup of tea is improved with a pinch of salt!
This prompted an abject apology from the American embassy in London.@JonnyHarvey3 | https://t.co/iVJYBU2WBc | #politicslondon pic.twitter.com/6OvKtb0GRp
— BBC London (@BBCLondonNews) January 28, 2024
انھوں نے لکھا کہ چائے دوستی کی مٹھاس ہے، اور یہ ایک مقدس رشتہ ہے جو ہماری قوموں کو متحد کرتا ہے، ہم خاموش نہیں رہ سکتے کیوں کہ اس طرح کی اشتعال انگیز تجویز ہمارے خصوصی تعلقات کی بنیاد کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
سفارت خانے نے یہ بھی لکھا کہ وہ چائے کے حوالے سے برطانیہ کے ساتھ ’’بھرپور یکجہتی‘‘ کا مظاہرہ کرتا رہے گا اور امریکی سفارت خانہ مناسب طریقے سے چائے بناتا رہے گا۔