قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی سالگرہ پر اہلیہ سامعہ حسن نے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔
فاسٹ بولر حسن علی نے گزشتہ روز اپنی 29ویں سالگرہ منائی اس موقع پر قومی کرکٹرز سمیت مداحوں کی جانب سے انہیں جنم دن کی مبارک باد دی گئی۔
حسن علی نے بھی سالگرہ کی مبارک باد دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
Thank you for the lovely wishes everyone. Your love and support is what keeps me going. Remember me and family in your prayers 🤲🏻 pic.twitter.com/F8dOmgsPMQ
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) July 3, 2023
اہلیہ سامعہ حسن علی نے بھی انسٹاگرام پر شوہر اور بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
سامعہ نے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا اور لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو شوہر، آپ بہت اچھے ہیں، میں بہت شکر گزار ہوں کہ ایک محنتی آدمی سے شادی کی جو اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ آپ کی سالگرہ خوشیوں سے بھری ہوگی، آپ صرف میرے شوہر نہیں ہیں آپ میرے بہت اچھے دوست بھی ہیں، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔‘
سامعہ سوشل میڈیا پر اکثر شوہر اور بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ حسن علی اور سامعہ آرزو 20 اگست 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی ہیلینا حسن علی ہیں۔