”اپنے کپتان کو اللہ کی امان میں دیا“

عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی یہ سب بکواس باتیں ہیں: ثمینہ پیرزادہ

پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت اور ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں کی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثمینہ پیرزداہ نے اپنے ٹوئٹس میں لکھا کہ ”اپنے کپتان کو اللہ کی امان میں دیا، مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد۔“

مزید پڑھیں: ”ڈراموں میں خواتین کو تھپڑ مارنے سے ریٹنگ نہیں ملتی“

ثمینہ پیرزداہ نے کہا کہ سب کے لیے دعائیں ہیں، پاکستان کے لیے دعائیں کہ یہاں جمہور اور جمہوریت سلامت رہے، ہم ہی بدلیں گے پاکستان۔

اداکارہ نے کہا کہ تبدیلی کی شروعات کسی ایک شخص سے ہوتی ہے، چلیں پاکستان کو ہر شہری کے لیے محفوظ ملک بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ چلیں ذمہ دار شہری بنتے ہیں اور اپنے ملک کو صاف رکھتے ہیں۔