شازیل شوکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شازیل شوکٹ کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں رمشا کا کردار نبھانے والی اداکارہ شازیل شوکت نے انسٹاگرام ریل شیئر کی جس میں انہیں مختلف روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کو ویڈیو میں کیپ پہنے مختلف انداز اپناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شازیل شوکت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سوال کیا کہ What is this filter even lmao۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی ویڈیو پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

شازیل شوکت نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں موجود ہیں۔

انہوں نے ویڈیہو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ Well yeahhhhhhhhhh keep doing what you doing ۔

واضح رہے کہ شازیل شوکت کے اے آر وائی ڈیجیٹل پر دو ڈرامے من آنگن اور سمجھوتہ نشر کیے جارہے ہیں جس میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

من آنگن میں شازیل شوکت ’رمشا‘ انمول بلوچ اور عالیہ علی کی بہن کا کردار نبھا رہے ہیں۔

سمجھوتہ میں وہ ’شانزے‘ کے کردار میں جلوہ گر ہیں جس میں وہ عدیل چوہدری اور علی انصاری کی بہن بنی ہیں۔