لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا یہ لوگ اتنی تباہی کرکےگئےکہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، دونوں جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کیلئےایک ہوئی ہیں، ڈالر کے بائیکاٹ پر ڈالر مارکیٹ میں لائیں گھر پر نہ رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کہتی ہے ہمیں اس ملک پراعتبار ہے، 22 ویں دفعہ پاکستان آئی ایم ایف کےپاس گیا، چارٹر آف ڈیموکریسی پر ن لیگ نے بے نظیر بھٹوکو دھوکا دیا تھا۔
صمصام بخاری کا کہنا تھا آئی ایم ایف کےپاس جانےکےعلاوہ کوئی راستہ نہیں تھا، آئی ایم ایف کے پاس جانے کا ارادہ نہیں تھا لیکن یہ لوگ اتنی تباہی کرکےگئے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔
آئی ایم ایف کےپاس جانےکےعلاوہ کوئی راستہ نہیں تھا
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا میں یہ نہیں کہتا کہ دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانے کا ہمارا کوئی وژن نہیں تھا۔
ڈالر کی قیمت میں اضافے پر ان کا کہنا تھا عوام ڈالرکوگھرمیں نہ رکھیں انہیں فروخت کریں، ڈالرفروخت کریں گے تویہ پیسہ عوام کے مفاد میں جائےگا۔
عوام ڈالرکوگھرمیں نہ رکھیں انہیں فروخت کریں
صمصام بخاری نے مزید کہا ہم اس صورتحال سے جلد نکلیں گے، ڈالر کے بائیکاٹ پر ڈالر مارکیٹ میں لائیں گھر پر نہ رکھیں۔
ان کا کہنا تھا پاکستان میں ایساٹیلنٹ ہے جو دوسرے ممالک میں نہیں ، آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی اتنی نہیں ہو رہی جتنی ہونی چاہیے، ہر چیز کنٹرول ہے تاکہ ہماری نسل مشکلات سے دو چار نہ ہو۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا حکومتی کارکردگی سے متعلق آئندہ الیکشن پر پتہ چلےگا، ڈالراصل قیمت پر نہیں ہوگا تو برآمدات نہیں ہوگی ، سیاسی پنڈت بتائیں کتنی بار آئی ایم ایف کے پاس گئے۔
حکومتی کارکردگی سے متعلق آئندہ الیکشن پر پتہ چلےگا
ان کا کہنا تھا جو کریں گے عوام کی بہتری کے لئے کریں گے، آئی ایم ایف کا پیسہ ایون فیلڈ اور رائے ونڈ سیکیورٹی پر جاتا تھا ، قرضہ ہم نے نہیں لیا لیکن قسطیں اتار رہے ہیں۔