اپوزیشن کا افطار دراصل چارٹر آف پروٹیکشن آف کرپشن تھا: صمصام بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا افطار  دراصل چارٹر آف پروٹیکشن آف کرپشن تھا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. صمصام بخاری نے کہا کہ یہ چارٹرآف پروٹیکشن آف کرپشن دو خاندانوں کے درمیان ہوا ہے.

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان پارلیمنٹ سے دورہیں، ان کی بےچینی سمجھتے ہیں، نوازشریف کو جیل چھوڑنے کا شو مریم کے لیے سجایا گیا تھا.

صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ میں مریم اور حمزہ کی لڑائی چل رہی تھی، حمزہ سے چیزیں چھین لی گئی ہیں.

مزید پڑھیں: اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنر پر وزیر اعظم عمران خان کا ردعمل

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی جانب سے اپوزیشن پارٹیوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے علاوہ مسلم لیگ ن کی وفد نے بھی شرکت کی، وفد کی قیادت مریم نواز کر رہے ہیں.

اس افطار ڈنر میں اپوزیشن بہ ظاہر کسی ایجنڈے پر متفق نہیں ہوسکی، کوئی اعلامیہ بھی جاری نہیں کیا گیا. تجزیہ کاروں‌ نے اجلاس میں حمزہ شہباز کے غیر فعال کردار پر بھی سوال اٹھائے ہیں.