شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا فخر نے معنی خیز پیغام شیئر کردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثںا فخر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ثنا فخر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’Losing toxic people is a win‘
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر اور پیغام شیئر کیا جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ثنا فخر نے گزشتہ برس اکتوبر میں شوہر فخر جعفری سے شادی کے 14 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
تاہم گزشتہ دنوں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اللہ کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ نہیں کرتا اور اگر کبھی علیحدگی ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے ان میں سے کوئی ایک منافق ہے۔
ثنا فخر کا کہنا تھا کہ کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جنہیں زندگی میں لازمی توڑنا پڑتا ہے اگر ایسا نہ کیا جائے تو بہت کچھ اور ٹوٹ جاتا ہے اور پھر اسے ٹوٹے ہوئے رشتے کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی پڑتی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’طلاق میرے لیے بھی ناپسندیدہ عمل ہی ہے جبکہ میرے دونوں بچے ساتھ ہی رہتے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی نجی زندگی سے لوگوں کو بہت زیادہ انٹرٹین نہیں کرسکتی طلاق کی وجہ وہی ہے جوکہ آپ سب پہلے سے ہی جانتے ہیں کہ میری زندگی میں بہت کچھ خراب ہورہا تھا تو میں نے طلاق لینے کا فیصلہ کرکے بہت کچھ محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ ثنا فخر متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو سراہا جاتا ہے۔