اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر و گلوکار عمیر جسوال نے مداحوں سے دعا کی اپیل کردی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عمیر جسوال نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے شلوار قمیص زیب تن کیا ہے اور ساتھ ہی جمعہ مبارک لکھا۔
گلوکار نے لکھا کہ صاف آسمان اور روشن دھوپ کے والے دن کے لیے الحمدللہ۔
عمیر جسوال نے لکھا کہ براہ کرم ملک میں بارش اور سانس کے مسائل میں مبتلا ہر ایک کے لیے خصوصی دعائیں کرنا نہ بھولیں، اللہ سب کو شفا دے۔‘ آمین۔
واضح رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید نے عمیر جسوال سے علیحدگی کے بعد سابق کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی ہے جس کا اعلان دونوں نے گزشتہ دنوں کیا تھا۔
اداکارہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی شادی سنہ 2020 میں ہوئی تھی اور سنہ 2023 کے آخر میں دونون میں علیحدگی ہوگئی تھی۔