شادی کے بعد ثنا جاوید نے شعیب ملک کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کردی

ثنا جاوید

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کی شوہر و کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بعد پہلی تصویر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ثنا جاوید نے شوہر شعیب ملک کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی یہ تصویر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لی گئی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ ثنا جاوید بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

ثنا جاوید نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ 20 جنوری کو شعیب ملک اور ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے شادی کی اطلاع دی تھی۔

سال 2020 میں ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب عمری جیسوال ثنا جاوید کے بغیر عمرے کی سعادت کرنے مکہ مکرمہ گئے تھے۔

دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔