90 کی دہائی کی بلاک بسٹر ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی معروف چائلڈ اسٹار ثنا سعید نے منگنی کرلی جس کی اطلاع انہوں نے انسٹاگرام پر دی۔
بھارتی فلم اور ٹی وی کی اداکارہ ثنا سعید نے کنگ خان، کاجول، رانی مکھیرجی کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں چائلڈ اسٹار اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن اب اداکارہ نے لاس اینجلس میں سال نو کے موقع پر اپنے دیرینہ دوست سابا وائر سے منگنی کرلی ہے۔
ثنا سعید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ انہیں منگیتر کی جانب سے پروپوز کیا۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا البتہ دل والے ایموجی کے ساتھ ’انگوٹھی، کی ایموجی بنائی۔ اداکارہ کے منگیتر ساؤنڈ ڈیزائنر ہیں اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مقیم ہیں۔
اداکارہ کی پوسٹ پر معروف اداکار اور ان کے مداح مبارک باد پیش دے رہے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
واضح رہے ثنا سعید نے کچھ کچھ ہوتا ہے میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا، وہ فلم میں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کی بیٹی بنی تھیں جبکہ فلم میں میں انوپم کھیر، ارچنا پورن سنگھ، زبیدہ جلال، جونی لیور ودیگر نے بھی ادکاری کے جوہر دکھائے۔
ثنا سعید نے کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سمیت متعدد ڈراموں میں کام کیا اور وہ ڈانس شوز میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔