ثنا یوسف کا قتل قائمہ کمیٹی انسانی حقوق میں زیرِ بحث

ثنا یوسف قتل کیس کا ٹرائل ، بڑی پیش رفت سامنے آگئی

اسلام آباد : ایس ایس پی اسلام آباد نے قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں ثنا یوسف قتل کیس کی تفصیلات بتادیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس میں ثنا یوسف کا قتل زیر بحث آیا، ایس ایس پی اسلام آباد نے بتایا کہ جیسے ہی کال آئی، پولیس موقع پر پہنچی، سی ڈی آر انالیسز سے پتہ لگا کہ قاتل کاتعلق فیصل آباد سے ہے۔

ایس ایس پی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ قاتل کی لوکیشن جی تیرہ میں تھی، واردات کے بعد نمبر بند کیا گیا، ملزم نے واردات سے قبل کرائے پر گاڑی بھی حاصل کی۔

حکام نے بتایا کہ ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھو نے قاتل کی شناخت کی، ملزم عمر حیات سے ثنا یوسف کا فون برآمدکرلیا۔

سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرنے پر آپ کوشاباش دیتےہیں، ایسے کیسز میں چالان سخت نہیں ہوتا اور بڑے ملزم بچ جاتے ہیں، ایسا کیوں ہیں؟

مزید پڑھیں : ثناء یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات کے تہلکہ خیز انکشافات

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر حیات کو 20 گھنٹے کے اندر فیصل آباد سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے ثناء کے قتل کا اعتراف کر لیا تھا۔