صنم جاوید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

صنم جاوید ضمانت

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو سات دن کی حفاظتی ضمانت دے دی اور درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی مقدمات تفصیل کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل عالم خان ادینزئی نے بتایا کہ درخواست گزارکےخلاف کچھ مقدمات کا علم نہیں، درخواست گزارکو حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ ہمارے سامنے کوئی ایف آئی آرنہیں، ہم کیسے حفاظتی ضمانت دے دیں، 7 دن کی حفاظتی ضمانت دیتے ہیں، درخواست گزار متعلقہ عدالت سےرجوع کریں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ خاتون ہے جیل بھی کاٹی ہے، گزشتہ روزجیل سے نکلی ہے، 14دن کی حفاظتی ضمانت دی جائے۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیئے پہلے بھی بہت سے کیسز میں حفاظتی ضمانت دی ہے، اس کیس میں ہمارے سامنے کوئی ایف آئی آر نہیں ہے، آپ ایف آئی آر لے آئے ہم حفاظتی ضمانت زیادہ دن دیں گے۔

عدالت نے صنم جاوید کو سات دن کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی سے متعلق خبریں