صنم جاوید کے والد کا بیٹی کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست مسترد

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے والد نے بیٹی کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی رہائی کیلئے والد جاوید اقبال نے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ، جس میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد و دیگر فریق بنایا گیا ہے۔

والد نے استدعا کی بیٹی کو غیرقانونی حراست سے فوری رہا کرنے کا حکم دیاجائے اور عدالت اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت بیٹی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے،کارروائی سے روکیں اور اس کو حراست میں لینے سمیت اغوا کے عمل کو غیرقانونی قرار دیں۔