شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم جنگ ایئرپورٹ پر بیٹی کے ساتھ گر گئیں۔
اداکارہ صنم جنگ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے ایئرپورٹ پر پیش آئے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ ایسا ہوا کہ ایئرپورٹ پر دیر سے پہنچی اور نام پکارا جارہا ہے تو اس سے اب ڈرتی ہوں۔
صنم جنگ نے کہا کہ اب میں اور دو بچیاں ایئرپورٹ پر بھاگ رہے ہیں اچانک میرا پاؤں کسی چیز سے ٹکرایا اور میں اور بچی ہوا میں اچھل کر گرے۔
یہ پڑھیں: صنم جنگ کے ساتھ عدنان صدیقی نے کیا مذاق کیا؟
اداکارہ کے مطابق بچی ہوا میں اڑ کر دور جاگری اور میں ادھر ہی گر گئی، میرے چشمے اور کیپ کہیں دور جاگرے اس دوران دو لوگ مدد کرنے کے لیے آئے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھائی اور بہن مدد کے لیے آئے تھے پوچھنے لگے کہ کہاں جارہی ہیں میں نے بتایا کہ کراچی جارہی ہوں پھر انہوں نے بتایا کہ فلائٹ میں بہت وقت ہے آپ بھاگ کیوں رہی ہیں؟ مجھے لگا کہ شاید کوئی بھارتی ہوں گے جب سامان اٹھانے لگے تو وہ نظر آگئے۔
صنم جنگ نے کہا کہ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ بھارتی لگتے ہیں تو وہ کہنے لگے کہ لوگ بھی یہی کہتے ہیں لیکن وہ بہت ہی اچھے تھے۔