ہمارے معاشرے میں بہت سی ایسی مثالیں موجود ہیں کہ شادی کے بعد اکثر لڑکیاں بیرون ملک چلی جاتی ہیں، جہاں کے قانون سے لاعلمی کے سبب انہیں بہت سی مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔
اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان صنم جنگ نے شرکت کی اور اپنی بیرون ملک مصروفیات سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔
اداکارہ صنم جنگ جو اپنی شادی کے بعد امریکہ منتقل ہوئی ہیں انہوں نے اپنے تجربے اور مشاہدے کی روشنی میں شادی کے بعد بیرون ملک جانے والی لڑکیوں کو قیمتی مشورے دیے۔
انہوں نے بتایا کہ سب لڑکیوں کیلیے ضروری ہے کہ وہ سب کام سیکھیں تاکہ کسی کی محتاج نہ ہوں انہیں کھانا پکانا، گاڑی چلانا، آمدنی کے ذرائع کیسے پیدا کرنا وغیرہ سب سیکھنا چاہیے۔
ایک واقعے سناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے سیلون میں ایک لڑکی ملی جس نے بتایا کہ میں شادی بعد یہاں آئی تھی میرے شوہر نے نہ مجھے گاڑی چلانے دی نہ میرا بینک اکاؤنٹ بنوایا، ایک رات بحث و تکرار کے بعد اس نے میرے بچے سمیت گھر سے نکال دیا۔
لڑکی نے بتایا کہ میں بے یارو مددگار سڑک پر کھڑی تھی تو پڑوسیوں نے میری مدد کی اور بعد میں کچھ لوگوں نے میری مالی مدد کی تب جاکر میں نے ایک جگہ نوکری کی۔