صنم ماروی نے تیسری شادی کی تصدیق کر دی

معروف پاکستانی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے نئے شوہر خبیب کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تیسری شادی کی تصدیق کر دی۔

معروف پاکستانی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے نئے شوہر خبیب کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تیسری شادی کی تصدیق کر دی۔

نجی نیوز چینل کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں صنم ماروی نے بتایا کہ ان کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو 2009 میں اُس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ حاملہ تھیں۔

پہلے شوہر کی موت کے بعد گلوکارہ نے اپنے کزن حامد خان سے دوسری شادی کی تھی جو ناکام رہی۔

انٹرویو میں صنم ماروی نے بتایا کہ انہوں نے دوسری شادی کے دوران بہت کچھ برداشت کیا کیونکہ وہ اُس وقت خود مختار نہیں تھیں۔ تاہم، کیریئر میں شہرت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے حامد خان سے طلاق کیلیے درخواست دائر کر دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

طلاق کے بعد صنم ماروی نے بچوں کی تحویل کیلیے دوسرے شوہر سے طویل قانونی جنگ لڑی اور بالآخر بچوں کی خاطر مقدمہ واپس لے لیا تھا۔ گلوکارہ کے تین بیٹے لاہور میں حامد خان کے ساتھ رہتے ہیں جبکہ بیٹی ان کے ہمراہ ہیں۔

انٹرویو میں تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے صنم ماروی نے اطمینان کا اظہار کیا اور خبیب کو ایک حیرت انگیز شخصیت قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نئی زندگی میں بہت خوش ہیں۔