شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صنم سعید نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں پھولوں قریب بیٹھے خوشگوارموڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
صنم سعید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ ’چمپا‘ کی زندگی گزار رہی ہیں۔‘
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔‘ دوسرے مداح کا کہنا تھا کہ ’خوبصورت، سادگی، آپ ہمیشہ سے میری پسندیدہ اداکارہ ہیں۔‘
صنم سعید انسٹاگرام پر اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، اس سے قبل بھی صنم سعید نے مشرقی لباس میں اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں دام، آخری اسٹیشن ودیگر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ صنم سعید اور محب مرزا رواں برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔