ویڈیو: صنم سعید نے اپنی صلاحیت سے حیران کردیا

پاکستان کی معروف اداکارہ صنم سعید کی 7 مختلف لہجوں میں انگریزی بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی اداکارہ صنم سعید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، یہ ویڈیو کلپ 2 سال پرانے سونیا رحمٰن کے ٹی وی شو کا ہے جو اب وائرل ہورہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ صنم سعید کو مختلف لہجوں میں انگریزی میں روانی سے بات کرتی نظر آرہی ہیں جس میں برٹش، آسٹریلین، امریکی، رشین اور دیگر لہجے شامل ہیں۔

اداکارہ صنم سعید نے جرمن اور جنوبی افریقی لہجے میں بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ان دو لہجوں کو تھوڑا مشکل قرار دیا۔

صنم سعید کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، کسی نے کہا کہ صنم بہت ذہین ہیں، جبکہ میزبان سمیت سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

خیال رہے کہ اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا نے گزشتہ برس مارچ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔