منگنی ہوگئی؟ صنم سعید کی ویڈیو نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید ماضی کی ویڈیو شیئر کی جس نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صنم سعید نے سالِ نو کے موقع پر ویڈیو شیئر کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ نے محب مرزا کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ صنم سعید نے سال 2022 کے یاد گار لمحوں کو قید کیا ہے جس میں ہر طرف محب مرزا ان کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody)

سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگا رہے ہیں کہ محب اور صنم عنقریب اپنی شادی کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

کچھ مداحوں نے انہیں شادی کی مبارک باد بھی دینا شروع کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody)

یاد رہے کہ محب مرزا نے مزاحیہ پروگرام میں تصدیق کی تھی کہ وہ جلد دوسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم انہوں نے کسی اداکارہ کا نام نہیں بتایا تھا۔

محب مرزا کے اس بیان کے بعد ہی سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش تھیں کہ وہ صنم سعید سے شادی کررہے ہیں تاہم اس حوالے سے دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔