بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اننت اور رادھیکا کی شادی میں عروسی لباس زیب تن کیے فوٹو سیشن کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ثانیہ مرزا کو اننت اور رادھیکا کی شادی میں سرخ اور گولڈن رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دلہا دلہن نے اپنے رشتے داروں، دوستوں اور معروف شخصیات کی موجودگی میں ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی۔
شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان نے فیملی کے ساتھ شرکت کی تھی جبکہ سلمان خان سمیت فلم انڈسٹری کے دیگر اداکار جن میں عالیہ بھٹ، وکی کوشل، کترینہ کیف، انیل کپور، سنجے دت، ارجن کپور، جھانوی کپور، سارہ علی خان، راج کمار راؤ، ہنی سنگھ، خوشی کپور، شاہد کپور و میرا راجپوت ودیگر بھی تقریب میں موجود تھے۔
امبانی خاندان نے شادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہی ایک لگژری کروز پر بھی مہمانوں کو مدعو کیا اور اس کے بعد شادی سے ایک ہفتہ قبل سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں فنکاروں پر جلوے بکھیرے تھے۔