قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے کیریئر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی جوڑی کو آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست ہوگئی، بھارتی جوڑی کو فائنل میں برازیلین جوڑی سے7-6 اور 6-2 سے شکست ہوئی۔
ثانیہ مرزا کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
میچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا روپڑیں، انہوں نے کہا کہ میرا پروفیشنل کیریئر میلبرن سے شروع ہوا اور اپنا کیریئر ختم کرنے کے لیے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔
"Sorry guys…" 🥹❤️
Indian doubles legend Sania Mirza was overcome with emotion as she bowed out of grand slam tennis. Congrats on an incredible career! 👏👏
🖥️ #AusOpen LIVE | https://t.co/80XjQpwd6J#9WWOS #Tennis pic.twitter.com/9LKc8bXDMF
— Wide World of Sports (@wwos) January 27, 2023
واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا تھا کہ میں آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گی۔