قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کرسٹل بال کی ایموجی بنائی۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی انہوں نے چند تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ کھیلوں کی دنیا کی اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔