قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بیٹے اذہان مرزا نے معروف فرانسیسی فٹبالر کلیان امباپے کے انداز میں جشن منانا سکھا دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’وہ مجھے آخری تصویر میں امباپے کا جشن سکھا رہا ہے۔
انہوں نے چند روز قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 12 ملین سے زائد ہے اور وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ اکثر بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک اپریل 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے ہاں 30 اکتوبر 2018 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا۔
انہوں نے رواں سال کے شروع میں ٹینس کو الوداع کہہ دیا تھا اور آخری میچ حیدرآباد کے لال بہادر اسٹیڈیم میں اپنا آخری میچ کھیلا تھا جہاں سے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔