سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی فیملی کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے مختلف تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ماہ رمضان میں فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں خاتون ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کے ساتھ گیم کھیل رہی ہیں، دوسری تصویر میں ٹینس اسٹار کچھ خواتین کے ساتھ موجود ہیں، دیگر تصاویر میں انہیں جم اور سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ ثانیہ مرزا نے فیملی کے ساتھ گروپ فوٹو کی تصویر بھی شیئر کیں، ایک تصویر میں افطاری کے لیے تمام لوگ ٹیبل پر موجود ہیں، ثانیہ مرزا نے سفید فراک میں تصویر بھی شیئر کی جبکہ ایک تصویر میں اذہان ملک کو اپنی والدہ کا ایواڑ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔
ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں ہیں، واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اکثر اپنی اور بیٹے کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
View this post on Instagram
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔
مرزا خاندان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور ثانیہ نے شعیب سے خلع لی تھی، ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔