نئی دہلی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر میدان میں واپس آنے کی تیاری شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق تیس اکتوبر کو ماں بننے والی ثانیہ مرزا نے دو روز قبل اپنی 32ویں سالگرہ بیٹے اذہان ، شعیب ملک اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائی تھی جس کے بعد انہیں اپنی فٹنس کا خیال بھی آیا۔
ثانیہ مرزا نے کئی ماہ کے بعد ایک بار پھر فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے جم جوائن کیا، انہوں نے گزشتہ روز اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس وقت ایسی خوشی محسوس ہورہی ہے جیسے کوئی بچہ ٹافی کی دکان میں داخل ہونے کے بعد کرتا ہے’۔
مزید پڑھیں: شعیب ملک نے بیٹے کا نام رکھ دیا
اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے کبھی نہ کبھی جم کی شروعات کرنا تھی تو سوچا کیوں نہ اپنی سالگرہ کے فوری بعد ہی شروع کردوں’۔
Went to the gym after weeks/months yesterday first times since I had my baby.. I was excited like a kid in a candy shop 😀 it’s going to be one lonnggg and fun road back mentally and physically !!gotta start somewhere so why not on my birthday 😉 💪🏽 #Day1 pic.twitter.com/Hb54wLoieD
— Sania Mirza (@MirzaSania) November 16, 2018
یاد رہے کہ شعیب ملک نے 15 نومبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فیملی کی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی اہلیہ، بیٹے اور خوش دامن اور دیگر سسرالیوں کے ساتھ موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بار ٹی 10 لیگ کا حصہ نہیں بن سکتا، شعیب ملک کا اعلان
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ’آج میرا بیٹا 16 دن کا ہوگیا اور آج کے ہی دن میری اہلیہ بھی 16 برس کی ہوئیں تھیں‘۔
Celebrations! My son turns 16 days old on the same day my wife turned 16 years young, and my mother in law too. Life set hey Alhumdulilah Alhumdulilah Alhumdulilah 🙏🏼 pic.twitter.com/jVxPdRk9KV
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) November 15, 2018
خیال رہے کہ شعیب ملک 30 اکتوبر کو بیٹے کے باپ بنے تھے اور انہوں نے اپنی فیملی کو ترجیح دیتے ہوئے 21 نومبر سے شارجہ میں شروع ہونے والی ٹی ٹین لیگ شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔