سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا محبت سے متعلق ماضی کا بیان منظرعام پر آگیا۔
شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی تصدیق کے بعد پرانا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر منظرعام پر آگیا۔
انٹرویو میں ثانیہ مرزا سے محبت کے بارے میں بات کی گئی تھی۔
میزبان نے اکتوبر 2022 میں ثانیہ مرزا کے ساتھ زندگی اور ان کی شادی کے بعد آنے والے مشکل حالات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔
ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ جب آپ محبت میں ہوتے ہیں تو آپ سیدھا نہیں سوچ رہے ہوتے، آپ سوچتے ہیں کہ ہم محبت میں ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں اور یہ ہمارے اور خاندانوں کے لیے ایسا ہی تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ لیکن ایک بار جب ہمیں احساس ہوا کہ یہ سب کے لیے ایسا نہیں ہے اور ہمیں اس وقت یہ بہت عجیب لگا کہ یہ بہت سارے لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کررہا ہے تو یہ ایک مشکل وقت تھا لیکن یہ ہماری زندگی کے خوشگوار ترین لمحات میں سے ایک تھا، مجھے اس کی اچھی باتیں بری سے زیادہ یاد ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا کے ذریعے تصدیق کی کہ بیٹی نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔
بعدازاں مرزا خاندان نے اس معاملے پر ایک باضابطہ بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ ثانیہ اور شعیب کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔