’جب آپ کے آنسو بہہ رہے ہوں‘ ثانیہ مرزا کی پوسٹ وائرل

ثانیہ مرزا

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئی پوسٹ میں ’صبر‘ سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ’صبر کیا ہے‘ کے عنوان سے پوسٹ شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

ثانیہ مرزا نے پوسٹ میں لکھا کہ ’صبر اسے کہتے ہیں جب آپ اندرونی طور پر تکلیف میں ہوں لیکن دنیا کو اپنا مسکراتا ہوا چہرا دکھا رہے ہوں، صبر اسے کہتے ہیں جب آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہوں لیکن آپ کسی کی نظر میں آنے سے قبل انہیں پونچھ دیتے ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ صبر ان لوگوں کو معاف کرنے کا نام ہے جنہوں نے آپ پر ظلم کیا ہو، صبر اللہ پر کامل ایمان رکھنے کا نام ہے کہ سب کچھ ایک دن ٹھیک ہوجائے گا۔ صبر اللہ تعالیٰ کے منصوبوں پر یقین رکھنے کا نام ہے۔

ثانیہ مرزا

واضح رہے کہ  ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کی ہے جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی تھی۔