ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

ثانیہ مرزا

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انعم مرزا نے ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ یہ ’ریل‘ نہیں ہے یہ ’رئیل‘ ہے، دونوں کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں ثانیہ مرزا بہن کو سمجھا رہی ہیں پھر وہ ان کی بات سننے کے بعد لڑائی کرنے کی اداکاری کرنے لگ جاتی ہیں۔

ثانیہ اور انعم مرزا کی ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ انعم مرزا فیشن انٹر پرینیور ہیں ان کی شادی بھارتی ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کے بیٹے کرکٹر محمد اسد الدین سے ہوئی ہے۔

ثانیہ مرزا نے اس سے قبل بھی بہن کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

سابق ٹینس اسٹار رواں سال کے اوائل میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور حیدرآباد کے لال بہادر اسٹیڈیم میں اپنا فائنل میچ کھیلا تھا جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

ثانیہ مرزا نے انڈین پریمیئر لیگ رائل چیلنجرز بنگلور کی خواتین کی ٹیم کی رہنمائی بھی کی تھی۔