سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انعم مرزا نے بہن ثانیہ مرزا کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ سب سے اچھی اور بری چیز ہے، سب ایک ساتھ۔‘
ویڈیو کے اوپر کیپشن لکھا ہے کہ ’جب آپ چھوٹی بہن کے ساتھ بڑے ہوں۔‘ ویڈیو میں ثانیہ کہتی ہیں کہ ’میرے پاس 99 مسائل ہیں لیکن پھر بھی آپ کے ساتھ ہوں۔‘ بہن ان کے کندھے پر سر رکھ کر کہتی ہیں کہ ’میں جانتی ہوں۔‘ اس کے بعد ثانیہ کہتی ہیں کہ ’اب 100 مسائل ہوگئے ہیں۔‘
View this post on Instagram
ثانیہ مرزا بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹے اور بہن کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کرنے کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں جسے کرکٹر اور ثانیہ کے والد نے مسترد کردیا تھا۔
انعم مرزا ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن اور فیشن کے شعبے سے وابستہ ہیں ان کی شادی سابق کپتان اظہر الدین کے صاحبزادے محمد اسد الدین سے ہوئی۔
ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے شادی کی تھی جبکہ دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، شعیب ملک نے دوسری شادی اداکاری ثنا جاوید سے کی، ثانیہ اور شعیب کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔