ثانیہ مرزا کی نئی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے پیاروں کے ہمراہ نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر اپنے 12ملین پرستاروں کے ساتھ اپنی بہن انعم، بچوں اذہان اور دعا کے ہمراہ اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی۔

خوبصورت تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اپنے بچوں کو گود میں لئے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب ان کی بہن انعم بھی موجود ہیں، تصویر میں موجود سب افراد مسکرا رہے ہیں۔

انسٹا گرام پر ان کی اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، ثانیہ مرزا کے مداح کمنٹس سیکشن میں ان کے فیملی ممبران کے دعائیہ کمنٹس بھیج رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور پاکستان کے نامور کرکٹر شعیب ملک کی اپریل 2010 میں شادی ہوئی تھی اور جوڑے نے 30 اکتوبر 2018 کو اپنے پہلے بچے اذہان کا استقبال کیا تھا۔