بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت ممبئی ایئرپورٹ پر مداح کے ساتھ سیلفی نہ لینے پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔
بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور معروف اداکار سنجے دت ممبئی ایئرپورٹ پر قدم رکھتے ہی مداحوں کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجے دت سیاہ کُرتے اور ٹراؤزر پہنے ممبئی ایئرپورٹ سے باہر آرہے ہیں اس دوران ایک مداح نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو انہوں نے اس کو ہاتھ سے دور ہٹا دیا۔
سنجے دت کی مداح کے ساتھ سیلفی نہ بنوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداح انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’اداکاروں کی اہمیت ان کے مداحوں کی وجہ سے ہوتی ہے اور انہیں ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ نہیں اپنانا چاہیے۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’سر مداح کو دھکا دے رہے ہیں۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’باپ رے اتنا گھمنڈ‘۔
کچھ مداحوں نے لکھا کہ سیلفی لینے سے پہلے اس شخص نے سنجے دت سے اجازت نہیں لی تھی اسے اجازت لے کر سیلفی لینی چاہیے تھی۔‘
واضح رہے کہ رواں سال سنجے دت کی فلمیں باپ، ہیری پیرا فور ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔