بھارتی اداکار 34 برس کی عمر میں چل بسے

بھارتی کنڑا فلموں کے معروف اداکار سنتوش بالاراج 34 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سنتوش بالاراج کو گزشتہ ماہ جگر اور گردے کے مسائل سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث اسپتال داخل کروایا گیا تھا جس کی وجہ سے شدید یرقان ہوگیا اور بہترین طبی علاج کے باوجود ان کی صحت بگڑ گئی۔

رواں ہفتے کے شروع میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی ان کی صحت نازک ہوگئی اور وہ کوما میں چلے گئے تھے، آئی سی یو میں انتہائی نگہداشت کے باوجود بہتر نہ ہوسکی۔

سنتوش کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار تھے اور وہ مشہور فلم پروڈیوسر انیکل بالاراج کے بیٹھے تے جنہوں نے اپنے پروڈکشن کے بینر کے تحت کریا، کریا 2 اور جیک پاٹ جیسی ہٹ فلمیں بنائیں۔

والد کے انتقال کے بعد سنتوش والدہ کے ساتھ رہتے تھے اور غیر شادی شدہ تھا۔

سنتوش نے مختلف قسم کے چیلنجنگ کرداروں سے اپنی استعداد کا ثبوت دیا۔ 2015 میں اداکار نے گنپا کا کردار ادا کیا جس میں گینگسٹر کا کردار ادا کیا گیا۔ 2024 میں وہ ستھیم میں نمایاں ہوئے، اور سمنت کرانتھی کی شاٹ فلم برکلے میں بھی نظر آئے۔