پاکستان سے بھاگا نہیں ہوں، ثاقب نثار

ثاقب نثار

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے متعلق چلنے والی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میڈیا پر میرے حوالے سے چلنے والی باتیں غیر سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ معمول کے مطابق آیا ہوں، پاکستان سے بھاگا نہیں، تین ہفتے ملک سے باہر گزاروں گا آج نیو کاسل روانہ ہورہا ہوں، برطانیہ کے بعد اسکینڈے نیوین ممالک جاؤں گا۔

ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ دو ہفتے بعد لاہور میں اپنے دفتر میں موجود ہوں گا۔

اس سے قبل سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار آج تک بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پشت پنائی کر رہا ہے۔

شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں سابق چیف جسٹس پاکستان پر شدید تنقید کی اور کہا تھا کہ کہ بہت سارے لوگ پاکستان میں ثاقب نثار کے انتشار کا شکار رہے ہیں، وہ آج تک سابق وزیر اعظم کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے جنگل کا نہیں بلکہ اپنا قانون بنایا ہوا تھا، اگر ثاقب نثار کے سازش میں ملوث اور شواہد ہیں تو حساب ہونا چاہیے، کوئی شخص پاور فل ہے تو شواہد کی بنیاد پر اسے بھی گرفتار کرنا چاہیے۔