شبمن گل سے تعلقات پر سارہ علی خان نے بالآخر خاموشی توڑ دی

شبمن گل سے قریبی تعلقات، سارہ علی خان نے بالآخر خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شبمن گل سے تعلقات پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا اور دیگر نیوز ویب سائٹس پر سارہ علی خان اور شبمن گل میں معاشقے سے متعلق خبریں شائع کی گئیں تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی ردعمل نہیں دیا۔

نامور بھارتی فلمساز کرن جوہر کے شو ’کافی وڈ کرن‘ کے آٹھویں سیزن میں سارہ علی خان اور اننیا پانڈے مہمان بنیں گی جس کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ: سارہ علی خان کے پاس کتنی دولت ہے؟

ٹیزر میں دیکھا گیا کہ جب کرن جوہر نے نوجوان اداکارہ سے اس متعلق دریافت کیا تو انہوں نے ردعمل میں کہا کہ میں وہ سارہ نہیں ہوئی، پوری دنیا غلط سارہ کے پیچھے پڑی ہے۔

سارہ علی خان کا اشارہ دراصل سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کی جانب تھا۔ انہیں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میچوں کے دوران اسٹیڈیم میں شبمن گل کی بیٹنگ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔